اہم خبریںپاکستان

فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں،عمران خان

اسلام آباد (آئی پی ایس )کراچی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری اور لاہور میں تحریک انصاف کے امیدوار کے دفتر پر لیگی غنڈوں کی فائرنگ

چیئرمین تحریک انصاف کا تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ، رکنِ صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں ،سندھ میں پولیس گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے مقامی رہنما خالد گجر کو بھی ٹیلی فون کیا اور لیگی غنڈوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، کسی مہذب جمہوری ملک میں پولیس کے ذریعے اس قسم کی کارروائیوں کی قطعا گنجائش نہیں ہوتی،قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملا انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کی بنیادوں پر قائم امپورٹڈ سرکار تحریک انصاف کو میسر عوامی تائید سے خوفزدہ ہے، اس فسطائی کلچر سے نجات کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے، حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker