پاکستان

اچانک ایسا کونسا پیغام ملا کہ حماد اظہر افسردہ ہو گئے

لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ فیٹف کی مبارکباد انسداد دہشت کی عدالت کے سامنے وصول کروں گا،

 

یاد رکھیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں نہ ہم ڈرنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنمائوں پر مقدمات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے 13 رہنمائوں کی 28 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عبوری ضمانت پانے والوں میں حماد اظہر ،یاسمین راشد ،اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید، جمشید چیمہ ،مسرت چیمہ ،مراد راس ،عندلیب عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔انسداد دہشتگری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا

 

جبکہ اے ٹی سی نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا۔اس سے قبل وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کیا کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے اور مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردی ہیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی مبارکباد اے ٹی سی کے باہروصول کروں گا اور نہ ہی کبھی یہ سوچا تھا کہ اس طرح کے چہرے ہم پر مسلط ہونگے،

 

یاد رکھیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں نہ ہم ڈرنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے رپورٹ ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی اور فیصلہ ہماری توقعات کے عین مطابق آیا۔

 

حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق مشک مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، دنیا میں اگر فیٹف کی شرائط پر بہتر کام ہوا ہے تو پاکستان میں ہوا ہے ، دنیا میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیاہے ، قوم کو مبارک ہوکہ 34 کے 34 نکات پر عمل ہوا ہے ، تمام اداروں کی نمائندگی ایف اے ٹی ایف کوآرڈینیشن کمیٹی میں تھی ۔واضح رہے کہ سابق وزیر توانائی حماد اظہر جو انسدادِ منی لانڈرنگ اور انسدادِ دہشت گردی کی مالی معاونت سے متلعق اقدامات کے لیے پی ٹی آئی حکومت کے اعلی کوآرڈینیٹر بھی تھے، انہوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker