اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

وزیراعظم ہائوس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی وائٹ لسٹ کی طرف واپسی بڑی کامیابی ہے ۔

 

وزیراعظم نے تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، میں وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ بنیادی سیل، اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے۔

 

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو پھر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ، ایسی مزید خوش خبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،ہم سب اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker