اہم خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت رہنماوں کے اجلاس میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھرپور ردعمل دینے کا اور پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی سربراہ عمران خان نے رہنماوں کو حکومت کے معاشی اشاریوں کو بھرپور اجاگر کرننے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وہ صوبائی دارالحکومت میں پارٹی قائدین کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker