اہم خبریںپاکستان

حکومت سہولت دے تو عوام کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جاسکتا ہے، غیاث اللہ پراچہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی انڈسٹری فوری طور پٹرول کے مقابلے میں 43فیصد اور ڈیزل کے مقابلے میں 55 فیصد سستا فیول طور پر مہیا کرسکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کو گیس منگوانے اور اسکی خریداری میں سہولت مہیا کرے تو عوام کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جاسکتا ہے،سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے فیول امپورٹ بل کی مد میں دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکتی ہے

سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کی دستیابی سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی ہو سکتی ہے،سی این جی کی قیمت آج بھی پٹرول کی نسبت سستی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker