
راولپنڈی(آئی پی ایس)سنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ دھمیال پولیس کی کاروائی،اسلحہ سے بھری گاڑی برآمد، ملزم گرفتار۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی سے تین کلاشنکوف،رائفل222،تین بندوقیں12بور،چارپسٹلز09ایم ایم اور ایک پستول30بور برآمدکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی سے بھاری مقدار میں مختلف بور کی گولیاں،42 کپہ میگزیز،29میگزیز،02ٹیلی سکوپ اور02لیزر لائٹس بھی برآمد ہوئیں،گاڑی میں سوار ملزم سے100گرام افیون بھی برآمد ہوئی،کار سوارملزم راحت شاہ کو گرفتار کرلیا گیا،زیراستعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔





