
لاہور(آئی پی ایس)ایف آئی اے لاہورنے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کےالزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، یاد رہے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔