ملتان:کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ سائو تھ پنجاب کے ساتھ استحصال کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بزنس کمیونٹی ہے جو اس بات کی شدید مزمت کرتی ہے کہ جنوبی پنجاب میں بمشکل 15 فی صد فنڈز خرچ ہوتا ہے لیکن 85 فی صد واپس چلا جاتا ہے اسی لئے جنوبی پنجاب کے نام پر جاری فنڈز کا مکمل طور پر استعمال کیا جائے دنیا کے کسی بھی ملکی ترقی و خوشحالی کا راز فنڈز کا صیح معنوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن یہاں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کہاں جاتا ہے اس کا پتہ ہی نہیں چلتا اسی طرح دنیا میں انکم ٹیکس انکم ہے پر کٹوتی کی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس یہاں الٹا فارمولا ہے کہ پرنسپل اکانٹ پر انکم ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اجلاس میں کیا جس میں الطاف رحمانی،زیشان بھٹہ،ضمیر کھوسہ،چوہدری اسحاق،راو تیمور،شیخ ساجد،احمد شیخ،مہر ریاض، راجہ شہزاد،ارشد بھٹہ،عبدالغفار بھٹہ،راو عامر اقبال،شیخ خلیل سمیت دیگر نے شرکت کی کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ) Pak pwd) سکیمیں انا نس ہونے کے باوجود ان کے فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ سکیموں کے انا نس ہونے کے باوجود فنڈز ریلیز نہ ہونے سے احساس محرومی پایا جارہا ہے حالانکہ عوام کے ٹیکسوں سے سکیمیں بنتی ہیں لیکن بیوروکریسی وہ فنڈز ہیر پھیر پر صرف کردیتی ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ہا سنگ اینڈ ورکس،وفاقی وزیر ہا سنگ اینڈ ورکس،وزیراعظم، چیف جسٹس کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ایسا نہ ہو کہ احساس محرومی کا شکار عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔ملتان۔کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی کرامت علی کا عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں