پاکستان

آئیں ملکر یہ کام کریں !مریم نے اپوزیشن کو دعوت دیدی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ۖ سیاسی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے، اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کے لیے ایک گھنٹہ مختص کردیا ہے۔

 

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ۖ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کے لیے ایک گھنٹہ مختص کردیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت کے رہنمائوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے اپوزیشن کو بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے،

 

ناموس رسالت ۖسیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان تازہ کرنے کا مظاہرہ کریں، ناموس رسالت ۖ کے معاملے پر بحث کے بعد ایوان میں بجٹ پر بات ہوگی، قومی اسمبلی مذمتی قرارداد بھی منظور کرے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker