خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا حکومت کامنشیات سمگلروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

پشاور(آئی پی ایس) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے زیر صدارت منشیات سے پاک پشاور مہم بارے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں منشیات سمگلروں/ڈیلرز کے خلاف بھرپور کارروائی اورمنشیات سپلائی لائن مکمل طور پر کاٹنے کا فیصلہکیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہم بارے اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفننگ دی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 1183 نشے کے عادی افراد کو مختلف بحالی مراکز منتقل کر دیا ہے ، پشاور میں اب بھی آٹھ سو کے قریب نشے کے عادی افراد موجود ہے جن کو اگلے ہفتے بحالی مراکز منتقل کر دیا جائے گا، نشے کی عادی افراد کی مختلف بحالی مراکز میں علاج معالجہ جاری ہے، بحالی مراکز میں ان مریضوں کو خوراک، دوائی اور دوسری بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقلی مہم میں ضلعی انتظامیہ پشاور ، اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ پولیس، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا ، محکمہ سوشل ویلفیئر شامل ہیں۔اجلاس میں بحالی مراکز میں مزید 1500 نشے کی عادی افراد کے بحالی اور علاج معالجہ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہکیا گیا جبکہ منشیات سے پاک پشاور مہم کو قبائلی ضلع خیبر تک توسیع دینے ، ضلع خیبر میں بھی منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن اور بحالی شروع کرنے، منشیات سے پاک پشاور مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دینے ، بحالی مراکز میں سہولیات اور علاج معالجہ کو مزید معیاری بنانے کے فیصلے بھی کیے گئے ۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کے خلاف صوبے بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے، نشے کے عادی افراد کے خلاف کامیاب اپریشن پر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، نشے کے عادی آخری فرد کی بحالی مرکز تک منتقلی اور علاج تک اپریشن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker