
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق اجلاس، صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ۔حکام نے وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک بارہ لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا ہے، ، صحت کارڈ اسکیم کے تحت شہریوں کے مفت علاج معالجے پر اب تک 29 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت اب تک دل کے ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، اسکیم کے تحت گائنی کے ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، اب تک کینسر کے 58 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، تحت کڈنی ٹرانسپلانٹ کے 85 کیسز کئے گئے ہیں، بریفنگ پروگرام کے تحت اب تک لیور ٹرانسپلانٹ کے نو کیسز کئے جاچکے ہیں،،صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے پر سالانہ تقریبا 23 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں، اسکیم کے تحت ملک بھر میں 1115 نجی و سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہے، ان میں 254 سرکاری جبکہ 861 نجی ہسپتال شامل ہیں، بریفنگ وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی اسکیم شامل کرنے کی ہدایت۔ اس سلسلے میں جلد سے جلد پروپوزل تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کی جائے، وزیر اعلی نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے جو عام آدمی کے بس میں نہیں، ہمارا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی،۔