پشاور(آئی پی ایس) وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ ہم کسی اور دنیا کی مخلوق نہیں بلکہ یہاں کے ہی لوگ ہیں ،وکلا سے ہمارا بھی گلہ ہے ، میں ایک جرگے کی حیثیت سے آیا ہوں اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔
پشاور بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم بھی عوام سے ہیں کسی اور دنیا کے مخلوق نہیں ہے، وکلاء سے ہمارا بھی گلہ ہے جب ہم پر شیلنگ ہورہی تھی تو وکلاء کو اس صوبے کے حقوق کےلئے ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے تھا، پختون معاشرے میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پھر مشران بیٹھ کر اس کا حل نکالتے ہیں، میں عوام, وکلاء، میڈیا، بیوروکریٹ سب کا وزیراعلی ہوں جو افسر کام نہیں کرتے میں ان کو ٹرانسفر کرونگا،انہوں نے کہاکہ میں ایک جرگے کی حیثیت سے آیا ہوں اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ ایسے بھی ہونگے جو اس معاملے کو خراب کریں گے۔وزیراعلی محمود خان ہائی کورٹ پہنچے جہاں وہ بار کونسل کے ارکان سے ملے وکلاء نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسر کی خلاف جاری ہڑتال کے حوالے سے وزیراعلی محمود خان کو آگاہ کیا۔