
وفاقی دارالحکومت میں حکومت کی طرف سے شادی ہالز رات دس بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا،تحریری احکامات کے مطابق شادی کی تقریبات میں تقریب میں محض ون ڈش کی اجازت ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنرز کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز وقت کی پابندی نہ کرنے والے ہالز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر یہ پابندی 2ماہ کیلئے ہو گی۔