صوابی(آئی پی ایس)پیار و محبت کیلئے عمر کی کوئی حد ہوتی ہے نہ فاصلوں کی ضرورت، دلوں کی قربت ہونی چاہئیے۔90 سالہ عاشق بالآخر لو میرج کرانے میں کامیاب، دلی ارمان و خواہش پوراکرلیا۔
تفصیلات کےم طابق ضلع صوابی کا 90 سالہ صفدر کاکاجی 40 سالہ ناہید بی بی نامی خاتون پر کئی سالوں سے عاشق تھا اور اب بالآخر دونوں کی شادی انجام پائی۔صوابی کے علاقہ جہانگیرہ سے تعلق رکھنے والے صفدر کی شادی علاقائی روایات کے مطابق ہوئی اور شادی کی تقریب میں صرف حلوے کا اہتمام کیا گیا تھا۔شادی میں صفدر ہے بیٹوں، نواسوں و نواسیوں دیگر قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں ناہید بی بی کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔90 سالہ صفدر کاکاجی کی یہ دوسری شادی ہے۔
صفدر کی پہلی بیوی سے 6 بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔صفدر کے تمام بچے شادی شدہ ہیں۔صفدر دادا ہیں۔ نواسے، پوتے، نواسیاں بھی ہیں۔شادی ناہید بی بی اور صفدر کاکاجی دونوں کے رضامندی سے ہوئی ہے۔صفدر بابا جی کا کہنا تھا کہ میں تو ناہید کا عاشق تھا۔ کئی سالوں بعد زندگی کی دوسری بہار بھی دیکھی ہے۔