پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بی جے پی کی ترجمان کی گستاخانہ گفتگو کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔
یہ قرارداد مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی نے جمع کروادیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ گفتگو سے پاکستان کا ہر باشندہ غم و غصے میں ہیں، وفاقی حکومت بی جے پی سے ان افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کریں، بھارت حکومت یقین دہانی کرائی کہ آئندہ مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے ایسے اقدامات سے گریز کریں۔