پشاور(آئی پی ایس)اے سی کی وکیل پر تشدد اور وکلا کا ڈی سی آفس پر دھاوے کا معاملہ،وکلا اور بیوروکریسی کے درمیان تنازعہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔
وکلا اور سرکاری افسران کی ہڑتال کیوجہ عدالتی و دفتری امور متاثرہورہے ہیں جبکہ شہریوں نے وکلا اور بیوروکریسی کو تنازعہ حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وکلا اور سرکاری افسران کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کریں ۔