پشاور(آئی پی ایس)آل پاکستان پی سی ایس اور پی ایم ایس افسران نے صوبے میں ہونے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہریوں کے حقوق کا احترام اور تحفظ کرتے ہیںپیچیدہ انتظامی فرائض کی ادائیگی کے دوران بعض اوقات افسوسناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔
پی سی ایس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے معاملے پر یکطرفہ طور پر اے سی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،سرکاری ملازمین کے نظم و ضبط کیلئے باقاعدہ قواعد موجود ہیں،تحقیقات میں کسی قانونی کارروائی کی سفارش کی جاتی تو اس کے مطابق آگے بڑھایا جاتا ہے،ایسوسی ایشن نے کہاکہ ڈی سی آفس پر حملہ براہ راست ریاست پر حملہ کرنے کے مترادف ہے،مستقبل میں اس طرح کی کارروائیوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،سرکاری ملازمین کسی گروپ کے خلاف نہیں ہیں، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان معاملات کو حل کرے،پی سی ایس ایسوسی ایشن نے کہاکہ اسی قسم تنازعہ اور صورتحال سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوتے ہیں ، قانون کے تحت صوبے کے تمام سرکاری افسران کو مستقبل میں تحفظ کی یقین دہانی کرائی جائیں۔