اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئیں، راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق اپوزیشن لیڈر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور ممبر ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئی ہیں انہیں پتہ ہے کہ یہ کتنے پانی میں ہیں اس لیے شکست کو سامنے دیکھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نیت میں فتور ہے اس لیے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں جب پی ٹی آئی حکومت نے یونین کونسلز کی تعداد 50 سے 100 کی تھی تو اسی ن لیگ نے وہ ایکٹ ختم کروایا اب ان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست محض تاخیری حربے کے سوا کچھ نہیں الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو 4 خط لکھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا اب الیکشن کمیشن نے خود سے 50 یونین کونسلز پر مشتمل حلقہ بندیاں کی ہیں تو انہیں تسلیم کیوں نہیں کررہے
راجہ شیراز نے کہا کہ ن لیگ کے نے اپنے گزشتہ دور میں اسلام آباد میں جو تباہی پھیری تھی وہ عوام بھولی نہیں اور نہ عوام کو امپورٹڈ حکومت کے حالیہ کارنامے بھولے ہیں انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی قیادت میں تاریخی کام کروائے جن کی وجہ سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اسلام آباد سے چھٹی ہو چکی ہے اور وہ عوام میں جانے سے گھبرا رہے ہیں راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ اگرچہ ہمیں بھی اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد اور 2015 کے بلدیاتی قانون پر تحفظات ہیں مگر ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہم مقابلہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker