پاکستان

شیخ رشید گرفتاری کس طرح بچے ؟ خبرپڑھیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر داخلہ وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟

 

اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری ہوا ہے، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں، یہ بہنوں کے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں۔اس پر عدالت نے کہا کہ علی وزیربھی قید ہے، وہ بھی نمائندہ ہے، اس پرآپ مسکرارہے ہیں، کسی بھی عوامی نمائندے کو غیرضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

 

دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نے ملک میں بدمعاشی مچا رکھی ہے، رانا ثنا اللہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا لیکن یاد رکھیں کہ حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہے، اپنے دفتر نہیں گیا، عمران خان نے پورے 3 سال میں جتنے غیر ملکی دورے نہیں کیے ان لوگوں نے دو مہینے میں کر لیے۔ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جون میں یہ جو قیامت خیز مہنگائی کرنے جا رہے ہیں عوام اس کے خلاف سڑکوں پر اور یہ حکومت گھر پر ہو گی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی فرد کے خلاف ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے، اب عمران خان سڑکوں پر ہو گا اور پوری قوم اس کا ساتھ دے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کرلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker