پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے فورس استعمال کرنے کے بیان پر وضاحت دی ہے۔
ایک بیان میں سابق گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے جس فورس کو اسلام آباد لے جانے کا تذکرہ کیا ہے وہ پولیٹیکل فورس تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے فورس کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔
یاد رہے کہ محمود خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آئندہ لانگ مارچ کی کال پر صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گےتو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا۔