Uncategorized

مخصوص نشستیں ،عدالت سے الیکشن کمیشن کیلئے بڑا حکم آگیا

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اراکین کے نوٹیفکیشن کا فیصلہ 2 جون تک کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے 5مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں کارروائی نہیں کررہے، پراسس کہاں رکا ہوا ہے؟

 

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کا پراسس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد مسلم لیگ نینوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔وکیل نے مزید بتایا کہ دونوں جماعتوں کو سننے کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے اور معاملے کی سماعت مقرر کردی ہے۔تحریک انصاف کے وکیل عامر سعید نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن جان بوچھ کر معاملے کو لٹکا رہا ہے۔

 

 

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اگر کوئی پارٹی الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہ بھی ہو تو کمیشن فیصلہ کر دے۔بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کی درخواستوں کو سن کر 2 جون کو قانون کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نام فراہم کر چکی ہے لیکن ای سی پی نوٹیفکیشن جاری نہ کر کے قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے۔

 

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے کئی خط بھی لکھے گئے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی گئی کہ الیکشن کمیشن کو فوری مخصوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعلی حمزہ شہباز کے انتخاب میں دستبردار ہونے والے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے بعد مخصوص نشستوں پر5 ایم پی ایز کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔دوسری جانب ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا تھا کہ 5 مخصوص نشستوں کے لیے ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 204 کے سیکشن 3 کے تحت توہین عدالت کے دائرے میں آتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ اگر فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو پارٹی قانون کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔خط میں استدلال کیا گیا تھا کہ نااہل قرار دیے گئے ایم پی ایز کے لیے مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 244 (6) واضح ہے اور اسی پر روح کے مطابق عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker