اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

خودکش حملے کا خدشہ ،ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ

 

کراچی(آئی پی ایس)خودکش حملے کا خدشہ ،خاتون بمبارکی تصاویر جاری ،ایئرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ممکنہ خاتون خودکش بمبار کے حوالے سے تمام ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

اے ایس ایف کی جانب سےممکنہ طور پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی دو تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 28،29 مئی کی رات کو یہ انکشاف ہوا ہے کہ زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب جس کی عمر 22 برس ہے اور وہ ضلع کیچ کی رہائشی ہے، مذکورہ خاتون کراچی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے، اس کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker