
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی وزیر اعظم سے پیر کو ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے تعلیمی بجٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی تھیں۔