کھیل

نوجوانوں کو فرقہ واریت سے نکالنے کے لیے کھیلوں کا انعقادکررہے ہیں ،سیداصغرشاہ

اسلام آباد (آئی پی ایس) تنظیم حقوق العباد اسلام آباد کے زیر اہتمام جی- سیون مرکز ستارہ مارکیٹ میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا .

ٹورنامنٹ میں جی- سیون اور جی ایٹ کے مدارس کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا .میدان میں موجود مدارس کے ہزاروں طلباء نے جوش و جذبے سے اپنی اپنی ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر خوب داد دی . سجادہ نشین دربار بری امام سرکار مرکزی صدر قومی امن کمیٹی براے بین المزاھب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت و دعا

مہمان گرامی چیئرمین آزاد عوام تحریک سابق امیدوار قومی اسمبلی جاوید انتظار ،چیئرمین تنظیم حقوق العباد اسلام آباد سید اصغر علی المعروف حاجی شاہ اور دیگر مہمانان گرامی نے فاتح ،رنرز اپ ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ٹورنامیٹ میں ،ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سید عاصم علی زیدی ،سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی افتخار شہزادہ ،شہزاد علوی ،حاجی مقصود الرحمن ،راجہ عمران بگا،سردار محمد اشفاق،راجہ اختر اور دیگر نے بھی شرکت کی .

تقریب تقسیم انعامات سے قبل پیر صاحب بری امام سرکار نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام فرقوں کے مدارس کے طلباء کی ٹیموں کو میدان میں اتار کر باہمی اتفاق اور اتحاد کی بنیاد رکھی گئی .فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کھیل جیسی سرگرمی کا انعقادنئی رسم کی بنیاد ہے .ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے .فاتح اور رنرز اپ ٹیموں کو مبارک باد دیتا ہوں .ہارنے اور جیتنے والی ٹیمیں اور کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آئندہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں .

چیئرمین تنظیم حقوق العباد اسلام آباد سید اصغر علی المعروف حاجی شاہ نے اختتامی خطاب میں کہا کہ مدارس میں زیر تعلیم یتیم بچوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھ کر بہت خوش ہوں .حقوق العباد تنظیم نوجوان نسل کو فرقہ واریت سے نکالنے کے لیے کھیلوں کا انعقاد کرے گی .نعت خوانی کے مقابلے کروائے گی .غریبوں اور بیواؤں کی مالی امداد کرے گی .انہوں نے فاتح اور رنرز اپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے نکال کر کھیل کے میدان میں مصروف عمل رکھیں گے فاتح اور رنرز اپ ٹیموں کے کپتانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تنظیم حقوق العباد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،جنہوں نے ہمارے لئے اتنا زبردست ٹورنامیٹ کروایا .تنظیم حقوق العباد اسلام آباد نے سجادہ نشین دربار بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی کا ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker