
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ ٹی20 لیگ چیمپئین شپ میں لگاتار دوسری نصف سنچری بناڈالی۔قومی کرکٹ ٹیم کے بلیباز محمد رضوان نے ویٹالٹی بلاسٹ میں مسلسل دوسرے نصف سنچری اسکور کی،
انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد رضوان نے اس سے قبل ویٹالٹی بلاسٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں گلیمورگن کاونٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ویٹالٹی بلاسٹ میں ڈیبیو پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ رضوان سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے تھے۔سال 2015 میں عمر اکمل نے لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔