
اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی،،یہ نہیں بچ سکتی۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں،
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے، جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے
وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے ۔
شیخ رشید نے مزید کہاکہ دو ہزار روپے مہینے کی خیرات پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافے اور معیشت کی تباہی کو نہیں روک سکتی ۔