اہم خبریںپاکستان

حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ملاقات کی ہے۔ نئے چیئرمین نیب کے لیے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ناموں پر غور کیا گیا۔

حکومت نے کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔ راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ 2 جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کر لیں گے۔ ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker