اہم خبریںپاکستان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی اسپتال میں عمر ایوب کی عیادت

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تحریک انصاف کے مرکزی راہنما عمر ایوب کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔

اسد قیصر نے عمر ایوب سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ اسد قیصر نے عمر ایوب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمر ایوب ہماری ٹیم کے اہم رکن اور وفاقی کابینہ کے رکن رہے ہیں، عمر ایوب پر اس طرح تشدد قابل مذمت ہے، گرفتاریاں ، چھاپے اور بدترین شلینگ پولیس تشدد کی انتہا کی گئی

حقیقی آزادی مارچ کے لیے عمر ایوب نے بہت محنت کی،حقیقی آزادی مارچ کے کینٹینر کے لیے عمر ایوب کے قافلے نے راستے کھلوائے،عمر ایوب کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم عمر ایوب سمیت ان تمام کارکنان کی جرت کو سلام پیش کرتی ہے، عمر ایوب ملک میں حقیقی آزادی کے مارچ میں ہمت اور جرت سے مقابلہ کیا اور ڈٹ کر کھڑے رہے، پورے ملک کے باہمت کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker