اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، عوام کیلئے بڑا اعلان متوقع

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker