فن و فنکار

میرب علی نے فیملی کے ہمراہ اپنے ڈرامے نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی

کراچی (آئی پی ایس)ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں میں کی گئی اداکاری تنہائی میں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔میرب علی کے انٹرویو کا ایک کلپ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ‘ڈراموں میں اپنی کی گئی اداکاری دیکھتی ہو؟جواب میں میرب کا کہنا تھا کہ میں اپنا کام اکیلے میں دیکھتی ہوں کیونکہ فیملی کے ہمراہ مجھے دیکھنے سے عجیب لگتا ہے، میری امی مجھے اچھی طرح جانتی ہیں، اگر ان کے ساتھ اپنی اداکاری دیکھوں تو وہ مجھ سے ہر سین پر پوچھیں گی کہ یہ کیا کیا وغیرہ۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہ نکال دیں اور رومانوی سین والدہ کے سامنے بالکل نہیں دیکھ سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker