اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع

اسلام آباد (آئی پی ایس)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صوبوں سے پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے 1500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس سے بھی 300 اہلکار وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کو پولیس لائن میں ٹھہرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی دھرنے پر 22 ہزار اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں رینجرز کے 4000، پنجاب کانسٹیبلری کے 8000، اینٹی رائٹ فورس کے 2000 اور سندھ پولیس کے 2000 اہلکار اسلام آباد طلب کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker