
پشاور (آئی پی ایس )معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عوام امن اور انصاف کے نظام کے قیام کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں،شہری خودار پاکستان اور حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں،امپورٹڈ حکومت تحریک کو روکنے سے باز رہے۔
پیر کو لانگ مارچ سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ25 مئی کو عوام کا سمندر لانگ مارچ میں شریک ہوگا،عوام امن اور انصاف کے نظام کے قیام کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، شہری خودار پاکستان اور حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں،امپورٹڈ حکومت تحریک کو روکنے سے خبردار رہے،بہت برداشت کر لیا، اب ہر ایکشن پر ردعمل دیا جائے گا۔