اسلام آباد

اسلام آباد پولیس کی کارروائی،آتش بازی کے سامان کی بڑی کھیپ پکڑ لی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)تھانہ ترنول پولیس اسلام آباد نے موٹروے چوک کے قریب کارروائی کے دوران آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

دو ملزمان کو گرفتار کرکے زہر استعمال مال بردار گاڑی قبضہ میں لے لی۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی،جسکے دوران موٹروے چوک میں مال بردار گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی

تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک لاکھ اکہتر ہزار پٹاخے برآمد کرلئے گئے،پٹاخے34 ہزار دو سو ڈبوں میں پیک تھے،پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا

ملزمان کے زیر استعمال مال بردار گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،اسلام آباد میں آتش بازی،ہوائی فائرنگ کرنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker