
اسلام آباد(آئی پی ایس)خوبرو خاتون نے بابراعظم کو اپنی قیمتی چیز پیش کردی ،قومی بلے باز بھی حیران ہو گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر خاتون نے آٹو گراف کے لیے نکاح نامہ پیش کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور تمام فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ آپ کے اندر چمکنے والی روشنی کو کوئی چیز مدھم نہیں کر سکتی‘۔
کپتان کی جانب سے تصویر شیئرکرنے کے بعد سوشل میڈٰیا صارفین کے بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک ایمن نامی صارفہ نے لکھا کہ ’آپ میری آنکھوں کی روشنی ہیں‘ جبکہ ایک صارف نے مزاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’تصویر ڈیلیٹ کردو بھائی جی، برانڈ کا لوگو صحیح نہیں آرہا‘۔
زینت نامی صارفہ کا کہنا تھا کہ ’بے شک، چکمتے رہیں، قیمتی ستارہ ہیں، ماشااللہ‘ جبکہ ایک سولار نامی خاتون نے تو ان کو آٹو گراف کے لیے نکاح نامی ہی بھیج دیا۔