18مئی کو دنیا بھر میں عالمی یوم عجائب گھر منایا جاتا ہے۔ ثقافتی آثار نہ صرف کسی قوم کی شاندار ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ عالمی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے میں بھی خاص کردار ادا کرتے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حالیہ برسوں میں کئی بین الاقوامی مواقع پر شی جن پھنگ نے شاندار ثقافتی آثار کے ذریعے دنیا کو چین کی کہانی سنائی اور زور دیا کہ مختلف تہذیبوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہیے۔ شی جن پھنگ کہتے ہیں کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور ہم آہنگی کو تمام ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے اور انسانیت کو فروغ دینے کے ایک پل کا کردار نبھانا چاہیے تاکہ یہ سماجی ترقی کی ایک محرک قوت اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کا مضبوط بندھن بن سکے۔
شی جن پھنگ کے اسی وژن کی روشنی میں مئی 2019 میں، ایشیائی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر 49 ممالک سے 400 سے زائد قیمتی ثقافتی آثار کی نمائش کی گئی اور ایک "خوبصورت ایشیا ۔ ایشیائی تہذیبی نمائش” دیکھنے میں آئی۔
شی جن پھنگ نے ایک موقع پر نشاندہی کی کہ "تہذیبوں کے درمیان تبادلہ اور باہمی ہم آہنگی انسانی تہذیب کی ترقی اور دنیا کی پرامن ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے”۔