
گلگت :سینٹرل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا کہ آج ہم آئین میں شامل نہیں ہوکر بھی فخر سے کہتے ہیں کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں پاکستان کے ساتھ گلگت بلتستان کا رشتہ سر در کی طرح ہے یہ رشتہ ہمشہ قائم رہے گا
پاکستان کے ساتھ اگر گلگت بلتستان کا رشتہ کمزور ہوگیا تو پھر ریاست کمزور ہوگی گلگت بلتستان کی سیاحت کو پرموٹ کرنے کے لیے بیوروکریسی اور حکومت کا اتنا اہم رول نہیں ہے جتنا رول صحافیوں کا ہے صحافیوں نے گلگت بلتستان کی سیاحت کو اجاگر کیا ہے ہم نے ملکر گلگت بلتستان کو مری سے آگے لیکر جانا ہے ۔حکومتی عہدے اور گاڑیاں عارضی ہوتی ہے ہم گلگت بلتستان کی صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ایک چیز کا ان کو بھی احساس کرنا چاہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح ہم نے کسی میڈیا ہاس کو کبھی بھی خبر کے حوالے سے پریشر نہیں کیا ہے صحافت کو آزاد رہنا چاہیے صحافیوں کی ایک رائے ہوتی ہے وہ ان کی اپنی رائے ہے ہم ایک گزارش کرینگے کہ صحافی اگر کوئی خبر اخبار میں شائع کرتا ہے تو اس کی تحقیق کرکے لگائے محکموں میں جائے وہاں سے معلومات لے آپ کی تنقید کو ہم سنتے ہیں اور اس سے ہم اپنی اصلاح کرتے ہیں ہم انسان ہے کوئی فرشتے نہیں کہ ہر چیز کا ہمیں پتہ ہو گلگت بلتستان حکومت عوام کی حکومت ہے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہم نے ووٹ لیا ہے ہم نے عوام کی خدمت کرنا ہے بس دعا کرے کہ گلگت بلتستان کا امن برقرار رہے جی بی کو اللہ تعالی قدرتی آفات سے بچائے انشا اللہ ہم گلگت بلتستان کو تعمروترقی کے راہ پر گامزن کرینگے انسان کو کسی بھی شعبے میں عبور حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس لیڈر کا میں فین ہوں ان کی کتابوں اور باتوں میں یہ لکھا ہے اور اس پر میں عمل کررہا ہوں کہ دنیا میں ہار نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے
۔ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کواڈینٹر صابر حسین نے کہا کہ ہماری حکومت بلخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں گلگت بلتستان حکومت صحافیوں کے فلاح بہبود کے لیے کام کررہی ہیں صحافیوں کو جو بھی مسائل درپیش ہونگے ان کو حل کرنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرونگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی بی آر ایس پی کے چیئرمین عبدلالطف نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ہمارا ادارہ ایک پراجیکٹ پر کام کررہا جب وہ تیار ہوگا تو ہم میڈیا سے شئر کریں گے اس پراجیکٹ سے میڈیا کو فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جی بی آر ایس پی ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے یہ ایک پودہ ہے جو انشا اللہ آنے والے وقتوں میں یہ ایک تناور درخت بن جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم بنک کے جنرل منیجر غلام محمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قراقرم بنک نوے ہزار افراد کو لون دے چکا ہے اور ہمارے پاس تین لاکھ سے اوپر اکانٹ ہولڈرز ہے یہ ادارہ گلگت بلتستان کا پرانا ادارہ ہے