کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سندھ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا عارضی چارج دے دیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں صدر دھماکے میں ملوث ملزم ساتھی سمیت مارا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ کراچی میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش میں کارروائی کی گئی۔ ہلاک دہشتگردوں میں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم اور اسکا ساتھی شامل ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ کریمنل ریکارڈ بھی جلد حاصل کیا جائے گا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔