پاکستان

حنیف عباسی کیس :سزایافتہ شخص پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوسکتا ،اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سزایافتہ شخص پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوسکتا ،عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

 

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے حنیف عباسی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سزایافتہ شخص پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوسکتا ،

 

اگر بطور معاون خصوصی حنیف عباسی نے وزیراعظم کو مشورہ دینا ہے تو و ہ عہدے کے بغیر بھی دے سکتےہیں۔عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کو پبلک آفس ہولڈ کرنے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی حنیف عباسی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

 

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے حنیف عباسی آئندہ سماعت تک عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے ،حنیف عباسی کو عوامی عہدہ رکھنے روک رہے ہیں، جس پر حنیف عباسی کے وکیل احسن بھون کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی بپلک آفس نہیں ہے ، کام سے نہ روکیں، اگر ایسا حکم جاری کر دیا گیا تو یہ حتمی فیصلے جیسا ہی ہوگا

 

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سزایافتہ شخص پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتا، اگر بطور معاون حنیف عباسی نے وزیر اعظم کو کوئی مشورہ دینا ہے تو اس کیلئے انہیں کوئی نوٹیفکیشن کے ذریعے عہدہ لینے کی ضرورت نہیں وہ بغیر کسی نوٹیفکیشن یاعہدے کے بھی وزیر اعظم کو مشورہ دے سکتے ہیں، عدالت نے 27مئی تک سماعت ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker