اہم خبریںپاکستان

حافظ طاہر اشرفی سے مسلم لیگ ن سعودیہ عرب کے صدر ملک منظور حسین اعوان کی ملاقات

مشیر مذہبی ہم آہنگی امور برائے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف مولانا حافظ طاھر اشرفی کی جانب سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں ھلٹن ہوٹل ریاض میں ایک شاندار پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

 

،جس میں سرپرست اعلی رانا محمد اشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کی خصوصی شرک، تقریب عشائیہ میں مذہبی و دینی و سیاسی امور پر سیر حاصل گفت و شنید کی گئیمرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے عالم اسلام کے ایک جید مایہ ناز عالم دین کی جانب سے ایک شاندار دعوت عشائیہ کا اہتمام کرنے پر مولانا حافظ طاھر اشرفی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث صد افتخار اور ایک اعزاز کی بات ہے کہ دین اسلام کے متعلق آگہی مزہبی دلچسپ گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس پر مولانا حافظ طاھر اشرفی نے تین رکنی وفد سے ملاقات میں کہا آپ سعودی عرب میں پاکستان کی عزت و وقار کا ذریعہ ہیں لہذا بھرپور محنت کریں اور سبز ھلالی پرچم کی عزت کا باعث بنیں.. تقریب کے آخر میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کیلئے دعائے خیر و صحت و عافیت کی گئی..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker