
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل دو روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 اور 18 مئی امریکہ کا دورہ کریں گے اور کل امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیر خارجہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔