اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت کے سید پور رینج جنگل نمبر 19اور بوٹینیکل گارڈن میں آگ لگ گئی۔
وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈی جی انوائرمنٹ عرفان نیازی کے مطابق سی ڈی اے کا عملہ دونوں جگہ پہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ،تیز ہوا کی وجہ مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بوٹینیکل گارڈن وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر انتظام ہے مگر ان کا کوئی بندہ وہاں موجود نہیں اس لئے چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر وفاقی ترقیاتی ادارے کے انوائرمنٹ ونگ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔