کھیل

پاکستان کی ناموربیڈمنٹن کھلاڑی ماحورشہزاد نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر موحور شہزاد کامن ویلتھ گیمز سے قبل غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں اولمپئن ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز ایک بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہمیں بھرپور تیاری کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ ایونٹ سے قبل ایک طویل کیمپ درکار ہے جس میں ایک غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کوچز بھی اچھے ہیں لیکن ہمیں انٹرنیشنل ایکسپوژر کی ضرورت ہے۔

ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں کھیل کھیل کر خود میں بہتری نہیں لاسکتے، مہارت حاصل کرنے کے لیے ہمیں غیر ملکی کھلاڑیوں سے کھیلنا ہوگا۔

قومی بیڈ منٹن پلیئر نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل انٹرنیشنل ٹور بھی ہونا چاہیے جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کامن ویلتھ گیمز کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اگر موقع ملا تو میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker