
اسلام آباد (آئی پی ایس) بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔
یہ دعویٰ تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاؤنٹس کو ماننے سے انکار کر دیا لیکن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ان کا پردہ فاش ہو گیا،
تحریک انصاف اپنی تمام فنڈنگ سے منکر ہو رہی ہے اور الزام دوسروں پر عائد کر رہے ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے سابق دور میں انہوں نے چوہدری نثار سے اکاؤنٹس کی تحقیق کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، اس کے بعد احسن اقبال کو بھی لکھا وہ بھی خاموش رہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔





