بین الاقوامی

مسافر طیارہ جنگل میں گر کر تباہ،امدادی ٹیمیں روانہ

 

یاونڈے (آئی پی ایس )ایک چھوٹا مسافر طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں 11افراد سوار تھے ،ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں

 

خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایئر ٹریفک کنٹرولر کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ، جو کہ بعد میں دارالحکومت سے 150کلو میٹر دور نانگا ایبوکو کے جنگلو ں میں ملا، ریسکیو حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ جہاز میں سوار مسافروں کی جان بچائی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق جہاز پرائیویٹ کمپنی کیمرون آئل ٹرانسپورٹیشن کا ہے جو کیمرون اور چاد کے درمیان گیس پائپ لائن کو کنٹرول کرتی ہے ،جہاز میں مسافروں کی تفصیل کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔

کیمرون کی تاریخ کا 2007کے بعد یہ دوسرا ہوائی حادثہ ہے ،2007میں کینیا ایئر لائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 114لوگ ہلاک ہوئے تھے واضح رہے کہ تین سال بعد اس حادثے کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker