بین الاقوامیتجارت

موسمیاتی تبدیلیاں ،آئی ایم ایف کی رپورٹ نے دنیا میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ دنیا کو کووڈ 19 سے موسمیاتی تبدیلی تک نئے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،

 

عالمی سطح پر ڈیجیٹلائزیشن اور تزویراتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ مطابق رکن ممالک میں ڈیجیٹلائزیشن سمیت تزویراتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، دنیا بھر کے ممالک میں ان مسائل کی وجہ سے ادائیگیوں کا نظام متاثر ہونے کے علاوہ معاشی استحکام کے عالمی اہداف کے حصول میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

 

ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کے موثر اور پائیدار اقتصادی استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جائے تاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں ضرورت مند ممالک کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ فنی و پیشہ وارانہ اشتراک کار کو فروغ دیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker