اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

چیئر مین سی ڈی اے کاکپیٹل ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے منگل کے روز سی ڈی اے ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پرچیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ سی ڈی ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کو توسیع دی جائے اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری بھی نصب کی جائے تاکہ مریضوں کو علاج و معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
مزیدبرآں انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بلاک میں آنے والے مریضوں کے لئے ٹرائی ایج کی سہولت بھی شروع کی جائے جسکے تحت آنے والے مریضوں کو تین مختلف کٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا جسمیں او پی ڈی کے مریض مثلا کھانسی، نزلہ، بخار جیسے مریضوں کو گرین کلر میں رکھا جائے۔ جبکہ درجہ دوئم میں دل، جگر، گردے، معدے والے مریضوں کو یلیو (پیلا)رنگ میں اور درجہ سوئم جن میں سنجیدہ مریض مثلا روڈ ایکسڈنٹ، ہارٹ اٹیک، بولٹ انجیری جیسے مریض آتے ہیں جنہیں فوری بنیادوں پر طبعی سہولیات کی ضرورت ہوں انکو لال رنگ کی کٹیگری میں رکھا جائے۔
چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر کے بعد خالی ہونے والے ایڈمنسٹریشن بلاک خالی ہو چکا ہے اس کو بلاک تین سے چار منزل تک توسیع دے کر ایک اور بلاک تعمیر کیا جائے۔اس ضمن میں انجینئرنگ ونگ کو احکامات جاری کئے گئے کہ فزیبلٹی رپورٹ بناکر آئندہ مٹینگ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔
دورے کے موقع پر چئیر مین سی ڈی اے کو ہسپتال میں نئے بھرتی ہونے والے سپیشلسٹس اور پیرا میڈیکل سٹاف کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ چیئر مین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں مزید نئے شعبے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں میگزوفیشل سرجری،پلاسٹک سرجری، اینڈوکرونلوجی، نیورو سرجری، کلینکل سائیکالوجی اور دیگر شعبہ جات شا مل ہیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی نئے قائم کئے گئے شعبہ جات میں ڈاکٹرز کی بھرتی کے بعد فوری طور ان شعبہ جات کو فعال کیا جا ئے۔
چئیر مین سی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ ایمرجنسی، لیبارٹری، ایم آر آئی، سٹی سکین، الٹرا سانڈ سمیت روٹین سروسز کی فراہمی کو چوبیس گھنٹے فراہم کرنے کے لئے بھی اقدا مات کئے جائیں۔ اسی طرح ہسپتال کی حدود میں ریسکو 1122 کے دفاتر کو بھی کسی مناسب جگہ منتقل کرنے کے لئے بھی پلان بنایا جائے تاکہ اس ایمرجنسی سروس سے بھی بھرپور طریقے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے
انہوں نے مزیدہدایت کی کہ غیر فعال ایمبولینسز کی مرمت کا کام مکمل کرکے جلد از جلد انکو آپریشنل کیا جائے تاکہ شہریوں کے علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker