اسلام آباداہم خبریں

سی ڈی اے نے 4550 فٹ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے اتوار کے روز اسلام آباد کے سیکٹر ای ٹوئیلو میں سیکٹر ڈیولپمنٹ ونگ کی نشاندھی پر متعدد کارروائیاں کیں۔

 

اس موقع پر ڈی جی انفورسمنٹ سی ڈی اے، ڈرایکٹر سیکٹر ڈیولپمنٹ، ڈی سی-سی ڈی اے، اے سی اسلام آباد سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود تھے۔ آپریشن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

 

اس آپریشن کے لئے خصوصی طور پر شعبہ ایم پی او سے اضافی مشینری بھی طلب کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران سیکٹر ای ٹوئیلو کی گلی نمبر 70 میں 500 فٹ، گلی نمبر 68 میں 300 فٹ، گلی نمبر 66 میں 500 فٹ، گلی نمبر 63 میں 600 فٹ، گلی نمبر 57 میں 200 فٹ، گلی نمبر 54 میں 450 فٹ، گلی نمبر 69 میں 500 فٹ، گلی نمبر 67 میں 509 فٹ، گلی نمبر 65 میں 450 فٹ گلی نمبر 33 میں 300 فٹ جبکہ سیکٹر ای ٹوئیلو کی ہی گلی نمبر 58 میں 250 فٹ سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 4550 فٹ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔اس آپریشن کے دوران چند شرپسند عناصر نے مزاحمت کی اور کار سرکار میں مداخلت بھی کی مگر آپریشن مسلسل جاری رہا جونہی آپریشن مکمل ہوا اور سی ڈی اے عملہ واپس چلاگیا اور تعمیراتی کاموں کا دوبارہ آغاز ہوا تو بعض مقامی افراد نے گلی نمبر 70 کے پاس آکر تعمیراتی کام رکوا دیا جسکے بعد مزکورہ جگہ پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker