
کراچی میں سی ویو پر سمندر میں 2 نوجوان ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی،دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ڈوبنے والے دونوں افراد کا تعلق پپری سے ہے،دونوں کزن تھے۔
دونوں نوجوان اہل خانہ اوردوستوں کے ہمراہ پکنک منانے آئے تھے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق پپری سے آئے ایک نوجوان سونو کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے۔