
آئیسکو نے عید کی تعطیلات کے دوران بہترین سروسز مہیا کرنے کے لئے فیلڈ افسران و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن میں اس وقت کسی بھی علاقے میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی ہے ،بجلی کی طلب 1600میگا واٹ جبکہ 1680 میگا واٹ کا کوٹہ فراہم کیا جا رہاہے ۔ ترجمان کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران بہترین سروسز مہیا کرنے کے لئے فیلڈ افسران و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،آپریشن ٹیمیں صارفین کی بجلی سے متعلقہ انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے فیلڈ میں موجود رہے ،آئیسکو چیف کی ہدایات پر اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،بجلی کی ترسیل گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز پر لوڈ کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی،کنٹرول روم میں سئینر افسران دیگر افسران و سٹاف کے ہمراہ شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور رہیں گئے،شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے صارفین ہلپ لائن 118 یا 9252933.4 پر کال کریں۔