
لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہنا ہیکہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنیکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مقدس مقامات پر اونچی آواز میں بات کرنا کسی طرح مناسب نہیں لیکن پی ٹی آئی والوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبوی کی بے حرمتی کی، شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورے سے پہلے بتادیا کہ وہاں کیا کچھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنہ کہتا ہے چاند رات کو موٹر سائیکلوں پر پارٹی پرچموں کے ساتھ نکلیں، یہ لوگ فساد پیدا کرکے خونریزی کرنا چاہتے ہیں، تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنیکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے، اس معاملے میں وزیراعظم صاحب قوم کی آواز بنیں۔